عظمیٰ ویب ڈیسک
قاضی گنڈ// جنوبی کشمیر کے ویشو قاضی گنڈ کے علاقے میں ایک غیر مقامی شخص پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔
ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت ستندر سنگھ ولد وسن سنگھ، ساکنہ گرو نانک نگر، بٹالہ، گورداس پور، پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وہ پچھلے دو سال سے ویشو قاضی گنڈ کی SICOP انڈسٹریل اسٹیٹ میں انجینئرنگ ورک میں ٹرنر کے طور پر کام کر رہے تھے۔
پولیس ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے کیس درج کر لیا گیا ہے اور قانونی کاروائی جاری ہے۔