مشتاق الاسلام
پلوامہ// جنوبی ضلع پلوامہ کے علاقے رمبی آرہ لاسی پورہ میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف کاروائی کے دوران محکمہ معدنیات کے ایک ملازم پر ٹپر ڈرائیوروں نے مبینہ طور پر حملہ کر دیا۔ اس واقعے میں محمد امین ولد عبدالمجید شیخ، ساکن ترال، شدید زخمی ہو گئے اور انہیں فوری طور پر ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ محمد امین جو محکمہ معدنیات میں تعینات ہیں، پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ علاقے میں غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے تھے۔
حملے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق غیر قانونی کان کنی علاقے میں ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے اور محکمہ معدنیات کے کئی ملازمین کو اس طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔