راجا ارشاد احمد
گاندربل// ضلع گاندربل میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر منیگام میں زیر تربیت ایک پولیس اہلکار گولی لگنے سے موت ہو گئی۔
معاملے کے بارے میں پولیس کے اعلیٰ حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ زیر تربیت پولیس اہلکار کو مبینہ طور پر بینکر میں حفاظت پر مامور سنتری کی رائفل سے گولی لگی۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اسے فوری طور پر طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت سمیر احمد ساکنہ اوڑی کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔