عظمیٰ ویب ڈیسک
بانڈی پورہ// شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے نادیہال علاقے میں ہفتہ کی شام ایک ملی ٹینٹ معاون کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی 14آر آر نے نادیہال میں ایک مشترکہ ناکہ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو دیکھا جو سیکورٹی فورسز کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ تاہم، سیکورٹی فورسز نے چالاکی سے اس شخص کو قابو میں کر لیا۔ گرفتار شخص کی شناخت وسیم احمد ملک ولد عبدالغنی ملک ساکن گنڈپورہ رامپورہ، بانڈی پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔
گرفتار شخص کے قبضے سے ایک پستول، ایک دستی بم اور 15 گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔