عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// حکومت نے جمعہ کو کشمیر صوبہ اور جموں صوبہ کے سرمائی زونز کے ڈگری کالجوں کے لیے 27 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ، جموں کے گرمیوں کے زونز میں واقع کالجوں کے لیے یکم جنوری سے 10 جنوری تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک حکم نامے میں کہا ہے کہ کشمیر صوبہ اور جموں کے سرمائی زونز میں آنے والے ڈگری کالج 27 دسمبر سے 14 فروری تک سرمائی تعطیلات ہوں گی۔