عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ// ضلع پونچھ کے کھنیتر علاقے میں جمعہ کے روز ایک 20 سالہ موٹرسائیکل سوار بس کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔
حکام نے بتایا کہ کھنیتر کے قریب ایک موٹرسائیکل سوار کی بس کے ساتھ ٹکر ہوئی۔ مقامی لوگوں نے فوراً اسے قریبی ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت شاہد احمد (20) ولد محمد رشید ساکن کلاں کے طور پر ہوئی ہے۔
اسی دوران پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔