عظمیٰ نیوز ڈیسک
چندی گڑھ//آرینز کالج میںSupremacy Talentsگلوبل یوتھ فلم فیسٹیول 2024(GYFF) کا انعقاد کررہا ہے ، جو ہندوستان کا پہلا نوجوانوں پر مبنی فلمی میلہ ہے، جو 20اور 21دسمبر کو گورنمنٹ میوزیم اینڈ آرٹ گیلری، سیکٹر 10، چندی گڑھ میں منعقد ہوگا۔ اپنی نوعیت کے اس میلے کا مقصد نوجوان فلم سازوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور تخلیقی صلاحیتوں، اختراعات اور بیداری کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ یہ تقریب آرینز گروپ آف کالجز، راج پورہ چندی گڑھ اور روزرو ایلینا کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے، جس میں داخلہ مفت ہے۔آرینز گروپ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر پروین کٹاریہ اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ آئی ایم آئی دی فلم سکول کے ڈائریکٹر منمیت سنگھ اس تقریب کی صدارت کریں گے۔ یہ میلہ ابھرتے ہوئے فلم سازوں کی حوصلہ افزائی کرنے، سماجی وجوہات کے بارے میں آگاہی کیلئے سنیما کو ایک ذریعہ کے طور پر فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔جن فلموں کی یہاں نمائش کی جائے گی اُن میں’آج کی خبر‘، ’سیارہ پلاسٹک‘، ’فصل اور امید‘، ’ہریالی کا آخری حصہ‘، ’کھوئی ہوئی کوشش‘، ’موت کے منہ میں‘ اور’گنگا‘شامل ہیں۔