Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیرتازہ ترین

پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر دھکا مکی میں دو بی جے پی ممبران پارلیمنٹ زخمی

Uzma Web Desk
Last updated: December 19, 2024 4:21 pm
Uzma Web Desk
Share
8 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی// پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر گیٹ پر وزیر داخلہ امت شاہ کے راجیہ سبھا میں ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے بارے میں دئے گئے بیان کے خلاف جمعرات کو مظاہرہ کررہے انڈیا اتحاد کے ممبران پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ دھکا مکی میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے دو ایم پی زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے رام منوہر لوہیا اسپتال لے جایا گیا۔
بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی تصویر کے ساتھ صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر گیٹ پر بی جے پی اور انڈیا گروپ کے اراکین پارلیمنٹ احتجاج کر رہے تھے۔ اسی دوران دھکا مکی میں بی جے پی ممبران پارلیمنٹ پرتاپ سارنگی اور مکیش راجپوت گر کر زخمی ہو گئے۔ مسٹر سارنگی کے سر پر چوٹ آئی ہے۔ مسٹر سارنگی کو وہیل چیئر پر اور مسٹر راجپوت کو اسٹریچر پر ایمبولینس میں لے جایا گیا۔ مسٹر سارنگی نے کہا کہ وہ سیڑھیوں کے پاس کھڑے تھے جب کانگریس لیڈر راہل گاندھی آئے اور ایک رکن پارلیمنٹ کو دھکا دیا جو مجھ (مسٹر سارنگی) پر گرا جس کی وجہ سے وہ بھی گر پڑے۔
بعد میں دونوں زخمی ارکان اسمبلی کو یہاں کے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال لے جایا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مسٹر راجپوت کو آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔
پارلیمانی امور، قانون اور انصاف کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے کہا کہ دھکا مکی میں دو لیڈر زخمی ہوئے ہیں۔ 4-5 دیگر ممبران پارلیمنٹ نے اس بارے میں شکایت کی ہے…تمام ممبران پارلیمنٹ کو احتجاج کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے (راہل گاندھی) جسمانی تشدد کیا اور سارنگی جی کی حالت دیکھنے بھی نہیں گئے۔ انہوں نے (کانگریس) ہمیشہ بی آر امبیڈکر کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ ان کی توہین کی ہے۔ اسپتال کی رپورٹ کے مطابق ہم کارروائی کریں گے۔
مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا، “یہ پارلیمانی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ وقار کو تار تار کر دیا گیا ہے۔ جمہوریت کو تار تار کر دیا گیا ہے۔ راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی کی غنڈہ گردی جیسی دوسری کوئی مثال نہیں ہے۔ ایسا طرز عمل ہندوستان کی پارلیمانی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا گیا۔ وہ ہریانہ اور مہاراشٹر ہار گئے تو پارلیمنٹ میں اپنی مایوسی کیوں نکال رہے ہیں؟ راہل گاندھی اور کانگریس کے لوگوں کو جمہوریت میں طرز عمل کو سمجھنے کے لیے ایک ورکشاپ بلائی جانا چاہیے۔ میں اداس ہوں مسٹر امت شاہ کی تقریر نے کانگریس کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اس سے وہ اس قدر مایوس ہوگئے ہیں کہ اب وہ غنڈہ گردی پر اتر آئے ہیں۔ ہم اس غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں۔‘‘
مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ مکر گیٹ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں میں ممبران پارلیمنٹ کے داخلے کا مرکزی دروازہ ہے۔ کانگریس اور ان کے دیگر ممبران اسمبلی اس مخصوص جگہ پر کھڑے ہو گئے اور پورے اجلاس کے دوران پلے کارڈ دکھاتے رہے اور نعرے لگاتے رہے۔ آج 1951 کے بعد پہلی بار، نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے ایم پی کانگریس پارٹی کے ذریعہ امبیڈکر کی توہین کے خلاف احتجاج کرنے وہاں گئے تھے۔ جب این ڈی اے کے ممبران پارلیمنٹ مکر دوار، مین گیٹ پر احتجاج کر رہے تھے، راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ آئے اور بی جے پی کے دو ممبران پارلیمنٹ پر حملہ کیا، انہیں دھکا دیا اور دیگر ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ دھکا مکی بھی کی۔ بی جے پی کے دو ایم پی پرتاپ سنگھ سارنگی اور مکیش راجپوت کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔
مسٹر رجیجو نے کہا، “میں راہل گاندھی سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ اس طرح کے جسمانی تشدد کا سہارا لیں گے، اگر دوسرے ممبران پارلیمنٹ بھی جسمانی تشدد کا سہارا لینے لگیں، تو کیا ہوگا؟ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ راہل گاندھی کو یہ حق کس نے دیا ہے کہ وہ دوسرے ممبران پارلیمنٹ کے خلاف اپنی جسمانی طاقت استعمال کریں؟ اس کا مطلب یہ نہیں کہ دیگر ارکان پارلیمنٹ کمزور ہیں۔ یہ صرف اس لیے ہے کہ ہم عدم تشدد پر یقین رکھتے ہیں اور ہم جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں۔ راہل گاندھی کی طرف سے ارکان پارلیمنٹ پر جسمانی حملہ قابل مذمت ہے۔ یہ ان کے غصے، ان کی مایوسی اور جس طرح سے راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کے ساتھ برتاؤ کیا ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ راہل گاندھی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے۔ میں راہل گاندھی سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم دیکھیں گے کہ ہم کیا مناسب کارروائی کرسکتے ہیں۔ لیکن انہیں دوسرے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف اپنی جسمانی طاقت استعمال کرنے پر ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔ ہم جسمانی انتقامی کارروائی صرف اس لیے نہیں کر رہے کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم اپنی جسمانی طاقت دوسرے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف استعمال نہیں کر رہے کیونکہ ہم اس پر یقین نہیں رکھتے۔ ہم عدم تشدد پر یقین رکھتے ہیں۔ راہل گاندھی کو سمجھنا چاہئے اور ملک اور ان ارکان پارلیمنٹ سے معافی مانگنی چاہئے جن کو انہوں نے سب سے زیادہ تکلیف پہنچائی ہے۔ مناسب کارروائی کی جائے گی۔ سب سے پہلے ہم چوٹ کی سطح دیکھیں گے کیونکہ رپورٹس کے مطابق چوٹ کافی سنگین تھی اور کچھ خون بہہ رہا تھا۔ طبی علاج ابھی جاری ہے۔ ہم اب صورتحال دیکھیں گے۔‘‘
دوسری جانب رام منوہر لوہیا اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اجے شکلا نے کہا کہ ہم دونوں (پرتاپ سارنگی اور مکیش راجپوت) کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ٹیسٹ کروائے جارہی ہیں ۔ علامتی علاج شروع ہو گیا ہے۔ چونکہ ان دونوں کے سر پر چوٹیں ہیں اس لیے انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ پرتاپ سارنگی کا بہت زیادہ خون بہہ رہا تھا اور انہیں گہرا زخم تھا۔ اس لیے انہیں ٹیکے لگانے پڑے۔ ان کی جانچ کی جا رہی ہے۔ مکیش راجپوت بے ہوش ہوگئے تھے۔ اب وہ ہوش میں ہے، لیکن انہیں چکر آرہے ہیں اور بے چینی ہورہی ہے۔ ان کا بلڈ پریشر بڑھ گیا تھا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
! اتوارجموں میں خریداری کا تہوار۔۔۔ سنڈے مارکیٹ میں خریداروں کا سیلاب
جموں
سنگلدان تتاپانی روڈپر پسنجر شیڈ خستہ حال | کٹرہ بانہال ریلوے لائن بھی بن گئی لیکن پسنجر شیڈ کی تعمیر نہ ہو سکی
خطہ چناب
ادھم پورکے سمرولی میں پتھر گر آئے | قومی شاہراہ پر ایک ٹنل بند ہونے سے ٹریفک متاثر
جموں
ناخواں والی سڑک پر پانی کی سپلا ئی پائپ لائنیںخستہ حال روزانہ سینکڑوں لیٹر پانی ضائع ،لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا
پیر پنچال

Related

برصغیر

۔7 کروڑ سے زیادہ بچوں کے آدھار | سکولوں کے ذریعے اپ ڈیٹ شروع کئے جائیں گے

July 21, 2025
تازہ ترینجموںخطہ چناب

دچھن کشتواڑمیں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جھڑپ شروع

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترین

کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ

July 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?