عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جمعرات کو ہونے والے تصادم میں سیکیورٹی فورسز نے حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر فاروق کو دیگر چار ملی ٹینٹوں کے ساتھ مار گرایا ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ فاروق نلی وادی کے سب سے طویل عرصے سے سرگرم اور مطلوب ترین عسکریت پسندوں میں سے ایک تھا، جو آج تصادم کے دوران مارا گیا۔
پولیس افسر کے مطابق فاروق نالی کئی عسکری کارروائیوں میں ملوث تھا اور اس نے عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملے کیے تھے۔ اُس کی ہلاکت کو پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
قبل ازیں، تصادم کے دوران پانچ ملی ٹینٹ مارے گئے تھے جبکہ دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔