مشتاق الاسلام
پلوامہ// کورٹ کمپلیکس پلوامہ میں خوفناک آگ لگنے سے پانچ عرض نویسوں کی کوٹھریاں مکمل طور پر خاکستر ہو گئیں۔
آتشزدگی کے واقع میں اہم دستاویزات اور ریکارڈ بھی تباہ ہو گئے ہیں۔
فائر بریگیڈ، پولیس، اور مقامی شہریوں کی مشترکہ کوششوں سے آگ پر قابو پایا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق، آگ لگنے کی ممکنہ وجہ الیکٹریکل خرابی بتائی جا رہی ہے۔
حکام نے متاثرہ دفاتر کے ذمہ دار افراد کو معاوضے کی فراہمی کا یقین دلایا ہے۔