عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سرینگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ نے ای چالان سسٹم کے ساتھ اپنا جدید ترین انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم (ITMS) شروع کیا ہے، جو شہری ٹریفک کے انتظام میں ایک تبدیلی کا قدم ہے۔ITMS سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانے، بھیڑ کم کرنے اور ٹریفک کے بہا ئوکو بڑھانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس سسٹم کو متعارف کرانے کی کئی اہم خصوصیات ہیں۔ریئل ٹائم ٹریفک مانیٹرنگ کے تحت ایڈوانسڈ کیمرے موثر انتظام اور فوری واقعے کے ردعمل کے لیے ٹریفک کی حکمت عملی سے نگرانی کریں گے۔ سمارٹ ٹریفک سگنلز حالات کی بنیاد پر سگنل کے اوقات کو بہتر بنائیں گے اور تاخیر کو کم کریں گے۔ خودکار اصول نفاذ کے تحت 1,050 سے زیادہ کیمرے قوانین کی تعمیل کو یقینی بنائیں گے،خلاف ورزیوں کا پتہ لگائیں گے، جیسے ریڈ لائٹ جمپنگ، اوور اسپیڈنگ، موبائل کا استعمال، بغیر ہیلمٹ سواری وغیرہ شامل ہے۔ ای چالان سسٹم کے ذریعہ ڈیجیٹائزڈ ٹریفک وائلیشن پروسیسنگ شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی کو یقینی بنائیں گے ۔سرینگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ کے سی ای او اویس احمد نے کہا، “یہ اقدام ٹریفک کے انتظام میں انقلاب لائے گا، ایک محفوظ اور زیادہ موثر شہری ماحول پیدا کرے گا۔”آئی ٹی ایم ایس اور ای چالان سسٹم ایک پائیدار اور شہریوں پر مرکوز شہری تجربے کے لیے سری نگر اسمارٹ سٹی کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔