عظمیٰ ویب ڈیسک
بیجنگ// قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بدھ کو خصوصی نمائندگان کے مذاکرات کے دوران سرحدی امن برقرار رکھنے اور تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے چھ نکاتی اتفاق رائے پر دستخط کیے۔
دونوں رہنماؤں نے سرحدی معاملات کے حل کی پیشرفت کو مثبت قرار دیتے ہوئے اس کے تسلسل پر زور دیا۔
ملاقات میں سرحدی امن، اعتماد سازی کے اقدامات اور بھارتی عقیدت مندوں کی چین کے مذہبی مقامات تک رسائی کی بحالی پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں سرحدی صورتحال، دوطرفہ تعلقات، اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے تعلقات کو مستحکم کرنے اور مذاکرات کے سلسلے کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
یہ مذاکرات پانچ سال کے وقفے کے بعد منعقد ہوئے اور دونوں ممالک کے تعلقات بحال کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیے جا رہے ہیں۔