یواین آئی
نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس پر راجیہ سبھا میں بابا صاحب امبیڈکر کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام لگایا، لیکن ملک کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ کانگریس ہمیشہ ڈاکٹر امبیڈکر کے خلاف رہی ہے۔ ریزرویشن، ساورکر، پسماندہ طبقات کی مخالف رہی ہے اور اپنی مرضی کے مطابق آئین کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔بی جے پی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے شاہ نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کے بارے میں سچ بولیں کیونکہ وہ اسی طبقے سے ہیں جس کی فلاح و بہبود کے لیے بابا صاحب نے عہد کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ”میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کو کانگریس کی اس بدنیتی پر مبنی کوشش کی حمایت نہیں کرنی چاہیے تھی۔ مجھے بہت دکھ ہے کہ راہل گاندھی کے دباؤ میں آپ بھی اس میں شامل ہو گئے ہیں… مجھے لگتا ہے کہ کھڑگے جی کو خود کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔اس ہائی پروفائل پریس کانفرنس میں بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزراء جگت پرکاش نڈا، اشونی وشنو، پیوش گوئل، کرن رجیجو بھی موجود تھے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میں اس پارٹی سے آیا ہوں اس لیے کبھی بابا صاحب کی توہین نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا میں میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔