یواین آئی
نئی دہلی// سری لنکا کے صدر انورا کمار دسانائیکے اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ہندوستان آئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان دوطرفہ بات چیت ہوئی۔ دسانائیکے نے وزیر اعظم مودی کو یقین دلایا کہ وہ اپنے ملک کی سرزمین کا استعمال ہندوستان کے خلاف نہیں ہونے دیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، صدر کے طور پر ہندوستان کے پہلے دورے پر آئے دسانائیکے نے پیر کو کہا کہ سری لنکا ہندوستان کی مدد سے آگے بڑھے گا اور وہ ہمسایہ ملک کو اپنا تعاون دیتے رہیں گے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ صدر بننے کے بعد آپ نے اپنے پہلیغیر ملکی دورے کے لیے ہندوستان کو منتخب کیا۔ اس سفر سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی توانائی آ رہی ہے۔