عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// کشمیر یونیورسٹی ممکنہ طور پر یکم جنوری سے 23 فروری تک سرمائی تعطیلات کا اعلان کرے گی۔
کشمیر یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تعطیلات کا آغاز یکم جنوری 2025 سے متوقع ہے۔
انہوں نے کہا، ” امکان ہے کہ تعطیلات 23 فروری تک جاری رہیں گی، تاہم اس حوالے سے باضابطہ احکام ابھی تک جاری نہیں کیے گئے ہیں”۔