سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے منگل کے روز اپنے دو سینئر انتظامی افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ یہ تقرریاں فوری طور پر عمل میں لائی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں جاری حکم نامے کے مطابق، جوگندر سنگھ رائے (جے کے اے ایس)، جو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے احکامات کے منتظر تھے، کو نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ خصوصی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے
اسی طرح، عبدالخبیر (جے کے اے ایس)، جو نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ سپیشل اسسٹنٹ کے طور پر تعینات تھے، کا تبادلہ کر کے محکمہ قبائلی امور میں ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ تبادلے اور تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔
جموں و کشمیر حکومت نے دو جے کے اے ایس افسران کا تبادلہ کیا
