وکیل کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے الزامات پر اے ایس آئی معطل

Uzma Web Desk
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈسک

جموں// ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ جموں نے بدسلوکی اور غیر اخلاقی رویے کے الزامات کے بعد ایک اے ایس آئی کو معطل کر دیا ہے۔ یہ معاملہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے رپورٹ کیا گیا تھا۔

واقعہ ہائی کورٹ ٹرننگ پر ڈیوٹی کے دوران پیش آیا۔

محکمہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ معطلی کا حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اے ایس آئی کمل کمار شرما کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس لائنز (ٹی پی ایل) جموں میں رپورٹ کریں اور اپنے تمام سرکاری جاری کردہ وردی کے سامان ٹی پی ایل سٹور میں جمع کروائیں۔

حکم نامہ کے مطابق، “اس معاملے کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور یہ ذمہ داری ایڈیشنل ایس پی (ٹریفک) سٹی جموں کو سونپی گئی ہے۔ تحقیقات کی رپورٹ اور متعلقہ دستاویزات ایک ہفتے کے اندر جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ مزید کارروائی کا تعین کیا جا سکے‘‘۔

دریں اثنا، اے ایس آئی شرما معطلی کی مدت کے دوران قوانین کے مطابق گزارہ الاؤنس حاصل کرنے کے حقدار ہوں گے۔

Share This Article