ستیش شرما کاسانبہ میں انسپکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سینٹر کا معائنہ

Mir Ajaz
1 Min Read

عظمیٰ نیوزسروس

سانبہ/ / ٹرانسپورٹ کے وزیر ستیش شرما نے سانبہ میں واقع معائنہ اور سرٹیفیکیشن سینٹر کا ایک جامع جائزہ لیا۔دورے کے دوران، وزیر نے انسپکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سینٹر (آئی اینڈ سی سی) سانبہ سمیت جاری بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا، جو 14کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل ہوں گے اور مارچ۔اپریل 2025تک مکمل طور پر کام کر سکیں گے۔وزیر موصوف نے زور دیا کہ I&CC کا آپریشنلائزیشن گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ بقیہ کام خاص طور پر ریمپ کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ سنٹر کو اعلیٰ حکام کی طرف سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن سے قبل آپریشنل کیا جا سکے۔ستیش شرما نے رہ گئے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور عمل آوری کرنے والی ایجنسیوں کو تمام زیر التوا منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے پراجیکٹ کی ٹائم لائنز پر عمل کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

Share This Article