اشرف چراغ
کپوارہ// ملی ٹینسی کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے، ہندواڑہ پولیس نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (UAPA) 1967 کی دفعہ 25 کے تحت ایک موٹر سائیکل (رجسٹریشن نمبر JK05L-7265) ضبط کر لی ہے۔ یہ کارروائی انتظامیہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ کیس پولیس تھانہ ہندواڑہ میں یو اے پی اے اور دھماکہ خیز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 198/2024 کے تحت درج ہے۔
انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران ثابت ہوا کہ مذکورہ موٹر سائیکل دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جا رہی تھی اور دہشت گردی سے حاصل ہونے والی آمدنی کی نمائندگی کرتی تھی۔
ہندواڑہ پولیس کی یہ فیصلہ کن کارروائی دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور خطے میں امن و امان یقینی بنانے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔