عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مشہور طبلہ نواز استاد زاکر حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
منوج سنہا نے کہا کہ “ملک اور موسیقی کی دنیا نے ایک عظیم موسیقار کو کھو دیا ہے”۔
استاد زاکر حسین نے سان فرانسسکو کے ایک ہسپتال میں آئی پی ایف (ایڈیپیتھک پلمونری فائبروسیس) کی وجہ سے انتقال کیا۔ وہ 73 برس کے تھے۔
منوج سنہا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، “استاد زاکر حسین جی کے انتقال سے ملک اور موسیقی کی دنیا نے ایک بلند پایہ موسیقار کو کھو دیا ہے جو جدید عالمی موسیقی کے سب سے مشہور اور کامیاب نمائندے تھے”۔
زاکر حسین نے عالمی سطح پر بھارت کا نام روشن کیا اور ان کی موسیقی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔