عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے پہلگام میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ گاڑی سڑک سے لڑھک کر دریائے لِدر میں جا گری۔ یہ حادثہ گزشتہ رات پیش آیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک انووا گاڑی، جس کا رجسٹریشن نمبر JK01AV-3800 ہے، سڑک سے بے قابو ہو کر دریائے لیڈر میں گر گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت سہیل احمد بھٹ ولد محمد رفیق بھٹ، ساکن شادی پورہ بانڈی پورہ اور ندیم احمد خان ولد طارق احمد خان، ساکن نہالپورہ پٹن کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر پی ایچ سی پہلگام منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کر دیا گیا۔
دریں اثنا، حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔