عشرت حسین بٹ
پونچھ// ممبر اسمبلی سرنکوٹ چوہدری محمد اکرم کا کہنا ہے کہ اگر مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر میں ریاستی درجے کو بحال کر نے کا وعدہ پورا نہیں کیا تو اس سلسلے میں تحریک شروع کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار موصوف نے اپنے حلقہ انتخاب کے تحت پڑنے والے ہاڑی بڈھا علاقہ دورہ کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر میں بہت جلد ریاست کا درجہ بحال نہیں کیا تو وہ اور ان کے لوگ سڑکوں پر اتر کر قانون کے مطابق احتجاج کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے لوگوں سے بھی دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ اس معاملے میں سنجیدہ ہو جائیں اور اگر بہت جلد مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر میں ریاست کا درجہ بحال نہ کیا تو وہ احتجاج کے لئے تیار رہیں۔ چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے یہ وعدہ کیا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے بعد ہی جموں و کشمیر میں ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا مگر ابھی تک مرکزی سرکار نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ انہوں نے اپنے لوگوں سے کہا کہ اگر ریاست کی بحالی کے لئے ہمیں قانون کے تحت تحریک بھی شروع کرنی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کی نیت صاف نہیں ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں ریاست کا درجہ بحال کریں۔ انہوں نے مرکزی سرکار سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں جلد ریاست کا درجہ بحال کرنے کا اپنا وعدہ پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ باقی ہمیں کسی بھی چیز کی ضرورت نہیں ہے۔