اشتیاق ملک
ڈوڈہ //جنگل مافیا کے خلاف جاری مہم کے تحت پولیس نے محکمہ جنگلات کے اشتراک سے بھدرواہ ڈویژن کے رینج بھلیسہ کے چنمپل میں بھاری مقدار میںغیر قانونی لکڑی ضبط کرکے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مصدقہ اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا کی ہدایات پر گندوہ پولیس نے محکمہ جنگلات کے ملازمین کے ہمراہ چنمپل میں تلاشی لی جہاں سے سبز درخت کی 32 کنڈیلیں ضبط کی۔ اس ضمن میں محکمہ جنگلات نے انڈین فارسٹ ایکٹ کے دفعہ 26/52میں مقدمہ زیر نمبر 25-25/24درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔پولیس نے سبز سونے کا ناجائز کٹاؤ کرنے کے الزام میں عبدالقيوم ولد جان محمد ساکنہ بنجر چنمپل کو گرفتار کر کے جنگل مافیا کی مزید تلاش شروع کی ہے۔