جموں میں میاں بیوی ہیروئن سمیت گرفتار،مقدمہ درج

Towseef
1 Min Read

عظمیٰ نیوزسروس

جموں// جموں کے علاقے چھنی ہمت میں پولیس نے منشیات سمگلنگ کے الزام میں ایک جوڑے کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 28 گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی گشت کرنے والی ٹیم نے اتوار کے روز راہول سنگھ جموال اور ان کی اہلیہ شگن چنڈیل کو مشکوک حالت میں علاقے میں گھومتے ہوئے روکا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 28گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ جوڑا منشیات سمگلر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینسز (NDPS) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس عہدیدار نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ ان کے رابطوں اور نیٹ ورک کا پتہ لگایا جا سکے۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف مہم میں تعاون کریں اور منشیات کے استعمال یا اسمگلنگ سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کریں۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Share This Article