عظمیٰ نیوز ڈیسک
یوکرین// یوکرین نے روس کی تیز رفتار فوجی پیش قدمی کے درمیان اپنے مشرقی ڈونیٹسک علاقے میں سکیورٹی کی نگرانی کرنے والے کمانڈر کو تبدیل کر دیا ہے۔ ایک اہلکار کے مطابق جنرل الیگزینڈرٹرناوسکی کو جنرل الیگزینڈر لوٹسینکو کی جگہ پریشنل اور ٹیکٹیکل گروپ ڈونیٹسک کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ یوکرین اب میدان جنگ میں بیک فٹ پر ہے اور روسی فوج تیزی سے پیش قدمی کر رہی ہے۔ یوکرین نے ہفتے کے روز کہا کہ روسی فوجیوں نے پوکروسک کے آس پاس کے دیہات میں یوکرین کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔روس نے شمالی شام کے محاذوں اور علوی پہاڑی علاقے میںتعینات اپنے فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے لیکن ان فوجی اڈوں کو چھوڑنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی دہشت گردی سے لڑنے کے لیے ان اڈوں کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ روس نے یہ فوجی اڈے بشار الاسد حکومت کی حمایت کے لیے قائم کیے تھے کیونکہ اسد اور ان کے والد حافظ الاسد کے روس کے ساتھ گہرے تعلقات رہے ہیں۔روس نے اپنے فوجی اڈوں سے شام سے کچھ بھاری سامان روس بھیجا ہے۔ جمعے کو جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ دو کارگو طیاروں Antonov AN-124 میں سامان لادا جا رہا تھا، جن میں سے ایک نے ہفتے کے روز ٹیک آف کیا اور روس کے لیے روانہ ہوا۔ یہ طیارہ دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ ہے۔ ذرائع کے مطابق شام کے کئی اعلی حکام روس کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ضرورت پڑنے پر وہ روسی اڈوں پر پناہ لے سکتے ہیں۔