عظمیٰ ویب ڈیسک
بانڈی پورہ// بانڈی پورہ سے گریز کی طرف جانے والی ایک فوجی گاڑی اتوار کے روز زیدکھوسی نالے کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ فوجی گاڑی سڑک سے لڑھک کر تقریباً 50 فٹ گہرے کھائی میں جا گری، جس کے باعث دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے، اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔