۔ 27دسمبر کو نائب صدر کاجموں کشمیر دورہ

Towseef
1 Min Read

عظمیٰ نیوزسروس

جموں// نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ 27دسمبر کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ان کا یہ دورہ ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے خصوصی جلسہ تقسیم اسناد کے سلسلے میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق، نائب صدر کے اس دورے کو جموں و کشمیر کے تعلیمی شعبے کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کی جانب سے اس خصوصی جلسے میں طلبہ کو اسناد تقسیم کی جائیں گی اور تعلیمی کامیابیوں کو سراہا جائے گا۔

Share This Article