عظمیٰ نیوز سروس
کپوارہ //جموں و کشمیر ویمن ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے حکومت ہند کی سماجی انصاف اور بااختیاریت کی وزارت کے تحت نیشنل بیک ورڈ کلاسز فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے تعاون سے ہفتہ کو بی ایچ ایس ایس، نگری، کپوارہ میں قرض میلہ اور ایک روزہ بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔پروگرام نے 300 سے زیادہ خواتین شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کیا، جو فلاحی اسکیموں، مالی مواقع اور پسماندہ طبقات کی خواتین کی مدد کے لیے بنائے گئے بااختیار بنانے کے پروگراموں کے بارے میں جاننے کے لیے بے چین تھیں۔اس موقع پر ضلع منیجر JKWDC کپوارہ، بائز ہائر سیکنڈری اسکول ناگری کے پرنسپل اور دیگر افسران موجود تھے۔