عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر پولیس کے کاؤنٹر انٹیلیجنس کشمیر (سی آئی کے) ونگ نے ہفتہ کے روز اننت ناگ کے ڈسٹرکٹ جیل مٹن اور کولگام کے دو دیہات میں چھاپے مارے۔
ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ سی آئی کے نے کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا، “سی آئی کے کی ٹیمیں اننت ناگ کے ڈسٹرکٹ جیل مٹن پہنچیں، جہاں جیل کے مختلف بلاکس اور بیرکس میں تلاشی متوقع ہے۔ یہ کارروائی ایک دہشت گردی سے متعلق کیس کی تحقیقات کا حصہ ہے، جس میں دورانِ تحقیقات جیل کے اندر سے تکنیکی شواہد ملے ہیں”۔
عہدیدار نے مزید بتایا کہ سی آئی کے کی ٹیمیں کولگام کے سونگام اور چاولگام علاقوں میں بھی پہنچیں۔
انہوں نے کہا، “یہ چھاپے عدالت سے حاصل شدہ سرچ وارنٹ کی بنیاد پر منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے ہیں”۔