Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

تبصرۂ کتب | نمرہ احد کی’’نمل‘‘کا تجزیاتی مطالعہ انیسا گلزار وانی۔کشمیر یونیورسٹی

Towseef
Last updated: December 13, 2024 9:18 pm
Towseef
Share
10 Min Read
SHARE

اردو میں ناول کو ایک خاص مقام حاصل ہے. یہ صنف ادب برائے زندگی کی ترجمانی کرتی ہے۔اردو میں خواتین نے مردوں کے بعد ناول لکھنا شروع کیا،خواتین میں ناول نگاری کی ابتدا انیسویں صدی کی آخری دہائی میں ہوئی ،بیسویں صدی کی پہلی دو دہائیوں میں خواتین کے تحریر کردہ ناول منظر عام پر آچکے تھے۔اگر موجودہ دور کی بات کی جائے تو اس دور میں خواتین ناول نگاروں کی ایک بڑی تعداد سامنے آئی ہے۔ایسی ہی ایک ناول نگار نمرہ احمد ہیں، جو خواتین کے لئے چھپنے والے ماہانہ رسالوں کی جانی مانی ناول نگار ہیں۔اب تک ان کے طویل اور مختصر 17 ناولز موجود ہے، جن میں حالم، نمل، مصحف، سانس ساکن تھی، جنت کے پتے،پہاڑی کا قیدی، پارس، قراقرم کا تاج محل وغیرہ قابل ذکر ہیں۔نمرہ احمد اپنے عمدہ اور بہترین طرز کے حوالے سے بہت مشہور ہیں،ان کی ہر ایک تخلیق میں بلا کا جادو ہےجو قارئین کو اپنی طرف مائل کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ نمرہ احمد کی مقبولیت یقیناً ان کے منفرد کام کی وجہ سے ہے،آپ کی ہیروین روتی ہوئی ایسی مظلوم حسینہ نہیں ہوتی جو سوتیلے خاندان کے ظلم وستم کا شکار ہوتی ہے، آپ کے ناولوں میں پایا جانے والا ماحول روایتی ماحول سے مختلف ہے، جہاں ہیروین باہمت اور سمجھدار ہوتی ہے اور وہ خود سے فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،اسی بنا پر قاری کو ان کے ناول نئ دنیا اور نئے کرداروں سے روشناس کراتے ہیں۔ان کی ناول نگاری کا ایک مثبت پہلو ہے،ان کے ناولوں میں ایک اور بہترین چیز مذہبی اور تبلیغی اسلوب ہے، ان کے ناولوں میں اکثر قرآن پاک کی تفسیر یعنی مذہبی رجحان کا انداز ہوتا ہے,اسی مذہبی رجحان کی بنا پر ان کا ایک بہترین ناول وجود میں آیا، جو اب تک ان کی شاہکار تخلیق بھی مانی جاتی ہے اور وہ ہے ’’نمل‘‘۔نمل ، نمرہ احمد کا لکھا ہوا ایک ایسا طویل ناول ہے، جس نے قارئین میں پسندیدگی کے ریکارڈ قائم کئے ہیں, اس ناول کے بارے میں خود مصنفہ کا کہنا ہے کہ

’’نمل‘‘ میں آپ کو مختلف اقسام کے لوگ ایک جگہ نظر آئیں گے اور سب ہماری زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے کی ترجمانی کرتے ہیں. ان سب میں برائیاں اور اچھائیاں دونوں موجود ہیں. نمل کے کرداد اتنے اچھے نہیں ہیں اور برے کردار۔آپ نے ان سرمئی کرداروں کی اچھائیوں کو اپنانا اور برائیوں سے سبق سیکھنا ہے۔’نمل‘ چار جلدوں اور ٣٥ ابواب پر مشتمل ایک طویل ناول ہے، 1480 صفحات پر یہ ناول ’’مصحف‘‘ اور ’’جنت کے پتے‘‘ کی توسیع اور تفسیر ہے۔ ناول کا نام قرآن کریم کی ستائیسویں سورۃ ’’النمل ‘‘سے مستعار ہے جو انیسویں پارے سے شروع ہوکر بیسویں میں تمام ہوتی ہے، جس میں دیگر قصوں کے علاوہ حضرت سلیمانؑ اور ملک سبا کی ملکہ بلقیس کا قصہ ہے۔نمل کے معنی ہے چونٹیاں (The ants)اور یہی اس ناول کا تھیم ہے۔ اس سورۃ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ، صرف اسی سورۃ میں جمع کا صیغہ استعمال ہوا ہےکیونکہ چيونٹی ایک نہیں ہوتی بلکہ ایک سے زیادہ ہوتی ہے، اگر چیونٹی اکیلی ہوں تو وہ مسلی جاتی ہے۔

’’نمل‘‘ (The ants) کا معنی ایک سے کے قتل اور اپنے رشتہ دار زمر یوسف کے قتل کی کوشش کے الزام میں سزا یافتہ ہیں. فارس کا بھتیجا سعدی یوسف اس کی بے گناہی کا قائل ہے اور بالآخر اسے جیل سے باہر نکال دیتا ہے،دوسری طرف سعدی کی پھوپھی’ زمر‘ ہے جو کہ ڈسٹرکٹ اٹارنی بھی ہے۔ زمر ایک حملے میں اپنے گردے کھو بیٹھی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ مجرم ’فارس‘ ہے، زمر کی یقین کی وجہ ایک جعلی فون کال ہے جو کہ فارس کی آواز میں حملے سے قبل زمر کو آیا تھا، اصل مجرم فارس کا کزن ’’ہاشم کاردار‘‘ ہے، جو ایک ماہر وکیل ہونے کے علاوہ وراثت میں ملنے والی ایک آیل کمپنی کا مالک بھی ہے۔ ہاشم نے اپنے بدعنوانی کے مقدمات کو چھپانے کے لئے فارس کے بھائی وارث کو قتل کیا اور اپنے کرتوت چھپانے کے لئے ایسا ڈرامہ رچایا جس میں زمر کو گولی لگی اور فارس کی بیوی کو قتل کیا گیا،اس ناول کا بنیادی موضوع سازشیں اور غلط فہمیاں ہیں۔چالاک وکیل ہاشم اور اس کی شیطان فطرت ماں ’جواہرات بیگم ‘حقیقت میں اس طرح ہیرا پھیری کرتے ہیں کہ، زمر جیسے ہوشیار لوگ بھی غلط فہمیوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں،ناول کے تمام کردار اپنے اپنے رول میں باصلاحیت ہیں ،تیز ذہانت والی ’حنین‘،میٹھی اور دیکھ بھال کرنے والا’ سعدی‘، سفاک مگر ایماندار ’فارس غازی‘، تیز مگر ضدی’ زمر‘ ، چالاک’ ہاشم‘، یا حاسد’ نوشیرواں‘، ہر کردار کو یکساں طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔

چونکہ موجودہ دور میں سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والی ناول نگار نمرہ احمد کے ناول ہمیں زندگی کا وہ عکس دکھاتے ہے، جو ہم بظاہر نہیں دیکھ سکتے، ان کی تصانیف ہماری رہنمائی کرتے ہیں، زندگی کا اصل مقصد پورا کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں، زندگی کیا ہے؟ ہم یہاں کیا کرنے کے لیے بھیجے گئے ہیں؟ انسانیت کا معنی؟ ظلم وستم، استحصال، لاچاری، مساوات، ناانصافی، نابرابری، وحشیانہ پن، غرضکہ نمرہ احمد کے ناول ان سب کا حل قرآنی آیتوں کے ذریعے ڈھونڈنے پر اصرار کرتی ہے۔وہ کرداروں کو اپنے ناولوں میں اس انداز سے پیش کرتی ہے کہ، قاری ان کی تصانیف میں خود کو بھول جاتا ہے۔

نمرہ احمد کا تعلق سرحد پار سے ہیں،جو اب تک کی مشہور ترین ناول نگار کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے، اس لئے انہوں نے پاکستان کے ہر ایک طبقے کے لوگوں کو پس منظر میں لے رکھا ہے، پاکستانی عوام میں جو برائیاں جنم لے رہی ہے، ان پر مصنفہ کھل کر تبصرہ کرتی ہے، یعنی شرفہ طبقہ سے لے کر متواسط تک اور ان برائیوں کے روک تھام کے لئے قابلِ اعتماد حل بھی پیش کرتی ہے۔
’’نمل‘‘ جیسی کتابیں دل کے امراض کو پہچاننے اور اپنے خون کے رشتوں سے واپس جڑ جانے، قطع رحمی چھوڑ کر صلہ رحمی کرنے، ظلم کے خلاف کھڑے ہونے اور ظالم کے بجائے مظلوم کا ساتھ دینے کا حوصلہ اور طاقت بہم پہنچاتی ہیں۔اس ناول کا بنیادی وصف قرآن سے محبت اور دوسروں کو قرآن سے ہدایت طلب کرنے کی طرف راغب کرنا ہے۔دین کی تبلیغ کے لیے صرف تقریر کافی نہیں ہوتی، بلکہ دوسروں کو متاثر بھی کرنا ہوتا ہے، جیسے حضرت سلیمانؑ نے ملکہ صبا کی بلقیس کو اپنے معجزوں سے متاثر کیا۔شیشے کے محل اور جنات کے لشکر اڑنے والے اور پلک جھپکنے میں ہزاروں میل کا فاصلہ طے کر لینے والے تخت وغیرہ مگر ہمارے پاس تو یہ معجزے نہیں ہیں!اللہ کا ذکر نعمتوں کی حفاظت کرتا ہے اور اللہ کا شکر نعمتوں کو بڑھاتا ہے۔انسان اپنی دعاؤں سے پہچانا جاتا ہے۔پیارے نبی صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ’’کشادگی کا انتظار بہترین عبادت ہے،لہٰذا ہر شخص کو اپنی تنگی اور عسر میں اپنی کشادگی اپنے یسر(آسانی) کا انتظار کرنا چاہیے۔ناول نمل ہمیں یہ احساس دلاتی ہے کہ بے اولادی یا اولاد کی ذہنی یا جسمانی معزوری عذاب اور (curse) نہیں ،اللّٰہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہوتا ہے، جن کو آزمانے کے لیے وہ انہیں بڑے دکھ دیتا ہے۔توبہ نام ہے راستہ بدلنے کا، سبھی غلط کاموں کو چھوڑ دینے کا، اور پوری نیک نیتی کے ساتھ پھر سے ایک اچھا انسان بننے کی کوشش کرنے کا۔نیکی برائیوں کو مٹاتی ہیں، گناہوں پر صرف افسوس کا اظہار ’’توبہ‘‘ نہیں ہے۔شرمندگی اور ندامت بھی ضروری ہے، افسوس اور شرمندگی دو الگ چیزیں ہیں۔ہاں! اگر انسان واقع خود کو بدلنا چاہتا ہے تو خود کو بدلنے کی ایمانداری سے کوشش کریں، تو اللہ تعالیٰ کے یہاں کوشش کی نیت اور اخلاص دیکھا جاتا ہے۔نمل میں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اگر آپ حق کے ساتھ نہیں ہیں تو پھر باطل کے ساتھ ہے، آپ بیک وقت حسین ؑاور یزید دونوں کے ساتھ کھڑے نہیں رہ سکتے۔یہ فیصلہ تو آپ کو کرنا ہی پڑے گا کہ آپ اس معرکہ حق و باطل میں کدھر ہیں؟ ’’تو میرا حوصلہ تو دیکھ، داد تو دیں کہ اب مجھے شوقِ کمال بھی نہیں اور خوف زوال بھی نہیں۔‘‘

[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بھدرواہ میں تیسرا لیونڈر فیسٹیول یکم جون سے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ افتتاح کریں گے
جموں
تین روز بعد کشتواڑ بٹوت قومی شاہرہ آمدرفت کیلئے بحال
خطہ چناب
کشتواڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے بکروال کی موت متعدد بھیڑیں ہلاک ،تیز آندھی سے مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں
خطہ چناب
کوٹرنکہ سڑک حادثے میں 12 افراد زخمی | 9 جی ایم سی راجوری منتقل،پولیس نے معاملہ درج کرلیا
پیر پنچال

Related

کالممضامین

آن لائن سٹہ بازی اور فینٹسی گیمنگ! | نوجوان نسل میں بڑھتا ہوا نفسیاتی بحران فکر انگیز

May 28, 2025
کالممضامین

یاس و نااُمیدی کا آخری مرحلہ خود کشی ہے؟ | ذہنی بیماریاں بھی قتل ِ ذات کا سبب بنتی ہے لمحہ فکریہ

May 28, 2025
کالممضامین

! چھوٹے اور مڈل درجے کی صنعتیں | سب سے بڑا چیلنج بقاء اورتوسیع ہے تجارت

May 27, 2025
کالممضامین

دیہی زمین کی حدبندی میں ڈیجیٹل سحر | شفاف مستقبل کے لئےتجرباتی خاکہ معلومات

May 27, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?