عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کو لوک سبھا میں کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ ایسے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے جو دہشت گردی سے پاک ہوں، لیکن اگر پاکستان اپنے ماضی کے رویے میں تبدیلی ظاہر نہیں کرتا تو اس کے دوطرفہ تعلقات پر اثرات مرتب ہوں گے۔
سوالات کے دوران وزیر نے کہا کہ 2019 میں پاکستان کے کچھ فیصلوں کی وجہ سے تجارتی تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں معزز رکن کو یہ بتانا چاہوں گا کہ دیگر پڑوسیوں کی طرح، ہم پاکستان کے ساتھ بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ لیکن دیگر پڑوسیوں کی طرح، ہم دہشت گردی سے پاک تعلقات بھی چاہتے ہیں”۔
وزیر نے کہا کہ یہ سے یہ بھارتی حکومت کا مؤقف رہا ہے۔ “ہم نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کو اپنے ماضی کے رویے میں تبدیلی دکھانی ہوگی، اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو یقیناً تعلقات پر اس کے اثرات ہوں گے۔ اس حوالے سے زیادہ انخصار پاکستان پر ہے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے۔