عظمیٰ نیوز سروس
پونچھ//ڈپٹی کمشنر پونچھ وکاس کنڈل نے ڈی سی آفس کمپلیکس میں پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا پر بیداری پروگرام کا آغاز کیا۔پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا ایک سرکاری اسکیم ہے جس کا مقصد پورے ہندوستان میں گھرانوں کو مفت بجلی فراہم کرنا ہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت گھرانوں کو ان کی چھتوں پر سولر پینل لگانے کے لئے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔پروگرام کے دوران، ڈپٹی کمشنر نے قابل تجدید توانائی کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے پونچھ کے تمام شہریوں سے شمسی ٹیکنالوجی کو اپنانے کی اپیل کی۔ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ فائدہ اٹھانے والے 2KW سسٹمز کی تنصیب پر 65فیصد سبسڈی حاصل کر سکتے ہیں جس سے کمیونٹی کے لئے قابل تجدید توانائی مزید قابل رسائی ہو گی۔ڈپٹی کمشنر نے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی پائیداری کی حمایت میں پائیدار توانائی کے حل کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔