ڈی ڈی سی وائس چیئر مین ریاسی نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقی

Mir Ajaz
2 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

ریاسی//ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) ریاسی کی وائس چیئر مین ایڈوکیٹ ساجرہ قادر نے ڈپٹی چیف منسٹر سریندر چودھری سے ملاقات کی تاکہ سب ڈویژن مہور میں سڑک رابطوں کی شدید کمی کا مسئلہ اجاگر کیا جا سکے۔ انہوں نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (PMGSY) کے تحت اہم سڑک منصوبوں کو ترجیح دینے کی اپیل کی، جو علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں۔ایڈووکیٹ ساجرہ قادر نے تفصیلی تجویز پیش کیں، جس میں دور دراز دیہات کو اہم سہولیات جیسے سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں، صحت کے مراکز، اور بازاروں سے جوڑنے کی اسٹریٹجک اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے خاص طور پر ان اہم سڑکوں اور پل منصوبوں کو اجاگر کیا۔ایڈووکیٹ ساجرہ قادر نے کہاکہ ’’یہ سڑکیں صرف راستے نہیں بلکہ مہور کے عوام کی زندگی کی لکیریں ہیں۔ بہتر سڑک رابطہ نئے مواقع پیدا کرے گا، سفر کے وقت کو کم کرے گا، اور بنیادی خدمات تک بہتر رسائی فراہم کرے گا‘۔انہوں نے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیا اور محکمہ پی ایم جی ایس وائی سے اپیل کی کہ وہ ایک فعال حکمت عملی اپنائے اور ان منصوبوں کو جلد از جلد عوام کے فائدے کے لئے مکمل کرے۔ڈپٹی چیف منسٹر سریندر چودھری نے ایڈووکیٹ ساجرہ قادر کی کوششوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ حکومت ریاسی ضلع میں سڑکوں کے بہتر رابطے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ان منصوبوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی اور مقامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کسی بھی رکاوٹ کو دور کرنے پر زور دیا۔

Share This Article