نواز رونیال
رام بن // ممبر اسمبلی حلقہ انتخاب رام بن ایڈوکیٹ ارجن سنگھ نے محکمہ سیری کلچر محکمہ مال کے پٹوار خانہ کا اچانک دور کر کے جائزہ لیا۔ اسکے علاوہ انہوں نےزیر تعمیر بس سٹینڈ رام بن کا بھی دررہ کیا۔ انہوں نے ذرایع ابلاغ کے نمایندوں سے بات کرتے ہوے کہاکہ مرکزی سرکار کی جانب سے آواس یوجنا کے تحت پکا مکان کی سکیم کو جموں کشمیر سرکا ر نے سو فیصد کامیاب بنانی ہے اور اس کے لیے محکمہ مال اور محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین عوام کی ہر ممکن مدد کریں۔ اس کے علاوہ بس سٹینڈ رام بن کی تعمیرات میں سرعت لانے کی اور جلد مکمل کرکے لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کرنے کو لیکر بھی وہ وعدہ بند ہے۔