عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//فوج نے بامبل راجوری میں گجر اور بکروال برادری کے لئے ایک طبی معائنے کا انعقاد کیا، جو ان کے بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ برادریاں اکثر بنیادی سہولیات، خاص طور پر صحت کی دیکھ بھال سے محروم رہتی ہیں، اور بھارتی فوج ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے طبی معائنوں کا اہتمام کر رہی ہے۔اس طبی معائنے کے دوران، فوجی اہلکاروں نے نہ صرف مقامی آبادی کی حفاظت کو یقینی بنایا بلکہ ضروری طبی امداد بھی فراہم کی۔ اس اقدام سے 21 خواتین، 8 مرد، اور 9 بچوں کو فائدہ پہنچا، جنہوں نے بھارتی فوج کے اس تعاون پر بے حد اطمینان اور شکرگزاری کا اظہار کیا۔یہ اقدام بھارتی فوج کی ان دور دراز علاقوں میں انسانی بھلائی کیلئے عزم کا مظہر ہے۔ ایسے طبی معائنے صحت کی خدمات کے خلا کو پْر کرنے اور ان برادریوں کو راحت فراہم کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں، جو مرکزی صحت کے نظام سے کٹی ہوئی ہیں۔