مشتاق الاسلام
پلوامہ// پلوامہ پولیس نے لولی پورہ کاکا پورہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش جاوید احمد گنائی کی 20 لاکھ روپے مالیت کی جائیداد کو ضبط کر لیا۔ یہ جائیداد این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کی گئی ہے۔
ملزم جاوید احمد گنائی اس وقت جموں کی مرکزی جیل میں قید ہے۔
پولیس کے مطابق، تفتیش کے دوران یہ جائیداد غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی تھی۔
پولیس نے یہ کارروائی علاقے میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے کی ہے۔
مقامی افراد نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس سے علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مزید موثر اقدامات کیے جائیں گے۔
پلوامہ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف جاری اس مہم کے دوران اس طرح کی کارروائیاں مزید جاری رکھی جائیں گی تاکہ معاشرتی بگاڑ کو روکا جا سکے اور علاقے میں امن و سکون قائم رکھا جا سکے۔