عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے اپنی جماعت کے مختلف تنظیمی عہدوں پر نئی تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔
پارٹی نے سینئر رہنما محمد خورشید عالم کو پارٹی کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا ہے، جبکہ یوگیندر سنگھ کو شہری اور دیہی کٹھوعہ کے کوارڈی نیٹر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، مختلف اضلاع کے صدور کی تقرری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔
ایڈووکیٹ شیخ جاوید احمد کو اننت ناگ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ رمیش ورما (دیہی کٹھوعہ)، وِشال سلگوترہ (شہری کٹھوعہ)، سرندر شرما (ضلع ریاسی) اور مہیشور راج کو (ضلع سانبہ) کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
یہ تقرریاں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے عمل میں لائی گئی ہیں۔