عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری// ضلع راجوری میں ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
حکام کے مطابق، حولدار اندیش کمار منجاکوٹ علاقے کے گاؤں انجنوالی میں اپنی چھاؤنی کے اندر سنتری ڈیوٹی پر تھے، جب منگل کی رات دیر گئے انہوں نے خود کو گولی مار لی۔
اہلکار نے بتایا کہ اس انتہائی قدم کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔
پولیس نے اِس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔