عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک پاکستانی شہری کو بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا ہے۔ سیکورٹی حکام نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
حکام کے مطابق، 18 سالہ محمد صادق کو بدھ کی شام دیر گئے نورکوٹ گاؤں کے قریب سرحدی باڑ کے پاس مستعد فوجیوں نے اس وقت روکا جب وہ مبینہ طور پر سرحد پار کرکے بھارتی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
حکام نے بتایا کہ گرفتار شخص کے پاس سے کوئی قابل اعتراض مواد برآمد نہیں ہوا ہے اور اس سے اس کے ارادوں کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ غیر ارادی طور پر ایل او سی عبور کر گیا ہوگا۔