عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//خطے کے نوجوانوں میں کاروباری اور ہنر مندی کو فروغ دینے کی اپنی کوششوں کے تسلسل میںکے دی کے سری نگر نے ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹینشنSKAUST کے زیراہتمام ایک قابل عمل اور پائیدار تجارتی انٹرپرائز کے طور پر “باغبانی میں زرعی شعبے” پر پندرہ روزہ ESDP تربیتی پروگرام شروع کیا۔افتتاحی سیشن وائس چانسلر SKUASTکے او ایس ڈی پروفیسر عظمت عالم خان کی صدارت میں ہوا اور ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹینشن کے ڈاکٹر پرشوتم اور ڈاکٹر لیاقت نے شرکت کی۔ کالج آف ایجوکیشن کے یو جی کوآرڈینیٹر اور کے وی کے سری نگر کے سائنسدان بھی اس موقع پر موجود تھے۔پروفیسر عظمت عالم خان نے سامعین کو سنگ میلوں سے روشن کیا انہوں نے منتظمین کو مشورہ دیا کہ وہ تربیت حاصل کرنے والوں کو مختلف جدید انفراسٹرکچر سہولیات سے روشناس کرائیں اور مین کیمپس، شالیمار میں واقع SKIIE سنٹر میں اختراعات اور سٹارٹ اپس کی نمائش کریں۔