عظمیٰ نیوزسروس
جموں//فوج نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں ملی ٹینٹوں کے ایک بڑے ٹھکانے کا پردہ فاش کیا اور اسلحے اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ ضبط کیا۔ حکام نے یہاں بتایاکہ راشٹریہ رائفلز کے دستوں نے مہور کے جنگلاتی علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اس ٹھکانے کا پردہ فاش کیا۔حکام کے مطابق خفیہ ٹھکانے سے برآمد ہونے والی برآمدات میں ایک اے کے اسالٹ رائفل، 400سے زائد راؤنڈز کے تین میگزین، دو پستول، 14راؤنڈز کے دو میگزین اور چار ہینڈ گرنیڈ شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔