عظمیٰ نیوز سروس
جموں// نوجوان خدمات اور کھیل کے وزیر ستیش شرما اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے جموں و کشمیر کی سینئر مینز فٹ بال ٹیم کو باوقار سنتوش ٹرافی کے فائنل رانڈ میں شرکت کے لیے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔منی سٹیڈیم، پریڈ جموں میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ سنتوش ٹرافی کا فائنل رانڈ تلنگانہ میں ہونے والا ہے جہاں جموں و کشمیر کی ٹیم ملک بھر کی ٹاپ ٹیموں سے مقابلہ کرے گی۔ اس موقع پر جموں و کشمیر پولیس ٹیم اور جے اینڈ کے سنتوش ٹرافی ٹیم کے درمیان ایک دوستانہ میچ معززین کے سامنے کھیلا گیا۔تقریب کے ایک حصے کے طور پر، وزیر کھیل اور وزیر اعلیٰ کے مشیر نے جموں و کشمیر کے مختلف کھیلو انڈیا مراکز سے کھلاڑیوں میں اسپورٹس کٹس تقسیم کیں۔ستیش شرما نے پنجاب میں منعقدہ ابتدائی رانڈ میں غیر معمولی کارکردگی کے لیے ٹیم کو مبارکباد دی، جس نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔