عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// ضلع رام بن کے مروگ علاقے میں ایک گاڑی حادثے کا شکار ہونء کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ ایک آلٹو کار (زیر رجسٹریشن نمبر JK11B-8699) ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔
حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت اشوک سنگھ ولد کرنائل سنگھ ساکن دیگھوری کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں کی شناخت بلبیر سنگھ ولد چین سنگھ اور نریش کمار ولد سدیش کمار، دونوں رہائشی ماروگ رام بن، کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔