عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی// جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں بدھ کو فوج نے ملی ٹینٹوں کا ایک بڑا ٹھکانہ تباہ کرتے ہوئے اسلحہ و گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد کیا۔
حکام کے مطابق، راشٹریہ رائفلز کے جوانوں نے مہور کے جنگلاتی علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران اس ٹھکانے کو تباہ کیا۔
ٹھکانے سے برآمد ہونے والے سامان میں ایک اے کے رائفل، اس کی تین میگزین اور 400 سے زائد گولیاں، دو پستول، دو میگزین کے ساتھ 14 گولیاں اور چار دستی بم شامل ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔