اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ پولیس نے تین عرصہ سے مفرور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ضلع پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق محمد حسین ولد غلام قادر ساکنہ بٹوت کے خلاف ڈوڈہ تھانہ میں ایف آئی آر زیر نمبری 161/2021تحت دفعات 188آئی پی سی و 11پی سی ایکٹ میں گذشتہ تین برس سے مفرور تھا۔پولیس نے تحقیقات مکمل کرکے عدالت میں چالان پیش کیا جس کے بعد چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ڈوڈہ نے مفرور قرار دیا۔ایس ایس پی سندیپ مہتا کی ہدایت پر ایس ایچ او پرویز کھانڈے کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا۔واضح رہے کہ ایس ایس پی ڈوڈہ کی ہدایات پر مفرور ملزمان کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اور اب تک 19 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔