عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ// ضلع پونچھ کے اُردو سینئر صحافی حسین محتشم کے بڑے بھائی اور منڈی سے تعلق رکھنے والے نامہ نگار عشرت حسین بٹ کے ماموں غلام رسول بٹ آج صبح پونچھ کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال سے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مرحوم غلام رسول بٹ ایک نہایت ہی شریف النفس اور ہمدرد شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی وفات کی خبر ملتے ہی اہل خانہ، عزیز و اقارب، صحافتی حلقے اور مقامی عوام نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد دوپہر ان کے آبائی علاقے منڈی میں ادا کی جائے گی، جہاں ان کی تدفین عمل میں لائی جائے گی۔
ادارہ کشمیر عظمیٰ نے اس افسوسناک موقع پر اپنے صحافی ساتھیوں حسین محتشم اور عشرت حسین بٹ کے ساتھ دلی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ادارے نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔