عظمیٰ ویب ڈیسک
ہندواڑہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ کے علاقے لانگيٹ میں بدھ کی صبح ایک مشتبہ دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا اور اسے ناکارہ بنا دیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی مقامی راشٹریہ رائفلز کی مشترکہ ٹیم نے بارہمولہ-ہندواڑہ سڑک کے قریب ایک مشتبہ دھماکہ خیز شے کی نشاندہی کی۔
تاہم، مشکوک شے ملنے کے فوراً بعد بم ڈسپوزل سکواڈ (BDS) کو موقع پر طلب کیا گیا اور عوامی نقل و حرکت کے لیے ٹریفک کو روک دیا گیا۔
حکام کے مطابق، دھماکہ خیز مواد کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا گیا اور ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔