Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

۔180سال قدیم جامع مسجد منہدم | فتح پور اتر پردیش میں احتیاطاً 2500افراد نظر بند

Towseef
Last updated: December 10, 2024 11:00 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز ڈیسک

فتح پور// اتر پردیش کے فتح پور ضلع میں موجود 180 سال قدیم نوری جامع مسجد کے ایک بڑے حصہ پر انتظامیہ نے بلڈوزر چلا دیا۔ ضلع انتظامیہ نے اس تعلق سے پہلے ہی نوٹس جاری کیا تھا اور 10دسمبر کو سخت سیکورٹی کے درمیان انہدامی کارروائی انجام دی گئی۔ اس درمیان تقریباً 2500افراد کو احتیاطاً گھروں میں نظر بند کیے جانے کی اطلاع بھی مختلف میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق نوری مسجد کے مبینہ قبضہ والے حصہ کو توڑنے کی کارروائی صبح تقریبا ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوئی۔ اس سے قبل تقریباً 500میٹر علاقہ کو سیل کر دیا گیا اور کسی کو وہاں آنے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ پورے علاقے کی ڈرون کیمرے سے نگرانی بھی کی جا رہی تھی۔ ایک میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 5 بلڈوزر غیر قانونی طور پر تعمیر حصے کو توڑنے میں استعمال ہوئے۔ جب یہ کارروائی ہو رہی تھی تو ڈی ایس پی سمیت کئی تھانوں کی فوج موجود تھی۔ علاوہ اذیں آر اے ایف کی ٹیم بھی موقع پر دیکھی گئی۔اس کارروائی سے متعلق ایک اعلیٰ افسر نے کہا کہ باندا ساگر روڈ پر للولی شہر میں موجود مسجد پر بلڈوزر چلایا گیا کیونکہ 2نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود کمیٹی کے ذریعہ قبضہ کو نہیں ہٹایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جس حصہ کو توڑا گیا ہے، اس کی تعمیر گزشتہ 3 سالوں میں باندا-بہرائچ روڈ پر مسجد کی توسیع کرنے کے مقصد سے کی گئی تھی۔ اس سے سڑک کے چوڑاکاری منصوبہ میں رکاوٹ پیدا ہو گئی تھی۔واضح رہے کہ مسجد کو منہدم کرنے کے لیے پی ڈبلیو ڈی محکمہ نے ایک ماہ قبل نوٹس دیا تھا۔ یوپی حکومت کا کہنا ہے کہ فتح پور ضلع کے بہرائچ-باندا روڈ(ایس ایچ13) کو چوڑا کرنے کے لیے پی ڈبلیو ڈی سڑک کنارے موجود غیر قانونی تعمیرات کو ہٹا رہا ہے۔ آج للولی میں نوری مسجد انتظامیہ کمیٹی کے ذریعہ کی گئی ناجائز تعمیرات کو خیر سگالی والے ماحول میں ہٹایا گیا۔ یہ بھی جانکاری دی گئی کہ ناجائز تعمیرات سے متعلق پی ڈبلیو ڈی نے 17 اگست کو کمیٹی کے نام نوٹس جاری کیا تھا۔ 24 ستمبر کو پی ڈبلیو ڈی نے ناجائز تعمیرات کو ختم کرنے کی مہم چلائی تھی، اس وقت مسجد انتظامیہ کمیٹی نے کہا تھا کہ وہ ناجائز تعمیرات کو خود ہی توڑ دیں گے، لیکن ایسا نہیں کر سکے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ مسجد انتظامیہ کمیٹی نے اس پورے معاملے میں عدالت کا رخ کیا تھا اور معاملہ زیر سماعت بھی تھا، لیکن اسی درمیان انہدامی کارروائی کو انجام دے دیا گیا۔ مسجد انتظامیہ کمیٹی نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔
اس عرضی میں کہا گیا تھا کہ مسجد کی تعمیر 1839 میں ہوئی تھی، ہم نے کسی طرح کا قبضہ نہیں کیا ہوا ہے۔ اس معاملے میں 6 دسمبر کو سماعت ہونی تھی، لیکن کسی وجہ سے سماعت ملتوی ہو گئی۔ اب اس معاملے پر 13 دسمبر کو سماعت ہونی ہے، لیکن مسجد کا ایک حصہ تو اب توڑا جا چکا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
عدالت عظمیٰ نے حراستی تشدد کے شکار جموں و کشمیر پولیس اہلکار کو 50 لاکھ روپے معاوضہ دینے اور سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا
تازہ ترین
کشتواڑ کے جنگلات میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری
تازہ ترین
اپوزیشن کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں: راہل-پرینکا گاندھی
تازہ ترین
جموں کشمیر ہائی کورٹ کا اہم اقدام، عدالت کے احاطے میں وکلاء کے علاوہ وکیلوں جیسا لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترین

مودی کو پہلگام حملہ، آپریشن سندور، ٹرمپ کے بیان پر جواب دینا چاہیے: کھڑگے

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترین

جموں و کشمیراور لداخ کے سرکاری اسکولوں میں طلباءکے داخلوں میں کمی: مرکز

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترینکشمیر

’حملےکے تین دن قبل کھولی گئی تھی بائسرن وادی ،ایک نجی ٹور آپریٹر بغیر اجازت کے کام کر رہا تھا‘ صرف دراندازی باقی، مقامی ملی ٹینسی تقریباً ختم:منوج سنہا

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

آپریشن سندور کے دوران دنیا نے ہندوستان کی فوجی طاقت دیکھی: مودی

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?