عازم جان
بانڈی پورہ//بانڈی پورہ میںمالی سال 2024-25 کی ستمبر سہ ماہی کے لیے ضلعی مشاورتی کمیٹی / ضلعی سطح کی جائزہ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ کی صدارت ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ، منظور احمد قادری نے کی۔جس دوران بینکوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں سالانہ کریڈٹ پلان، MSME سیکٹر کی کامیابیوں، اور مخصوص اسکیموں جیسے آرٹیسن کریڈٹ کارڈز، پردھان منتری ویور مدرا اسکیم، PMEGP (KVIC، KVIB، DIC) پر توجہ دی گئی بتایا گیا کہ بانڈی پورہ میں بینکوں نے مجموعی طور پر 2000000 روپے ایڈوانس تقسیم کئے ہیں۔اجلاس میں ضلع میں بینکوں کی کارکردگی کو متاثر کرنے والے مختلف چیلنجز اور رکاوٹوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ان مسائل سے نمٹنے کے لیے لائن ڈپارٹمنٹس اور بینکوں کے درمیان رابطہ کاری کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے لائن ڈپارٹمنٹس اور بینکوں پر زور دیا کہ وہ مواصلات کو بڑھانے اور بیداری کے پروگراموں کو بہتر بنائیں، خاص طور پر سماجی تحفظ کی اسکیموں کے حوالے سے۔انہوں نے عوام کو خدمات کی بروقت اور موثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مزید عوام دوست نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔