یواین آئی
نئی دہلی/ہاکی انڈیا کی کوچنگ میں اپنا کیریئر بنانے کے خواہشمند کھلاڑیوں کے لیے ایف آئی ایچ بیچ ون، ٹو اور تھری کوچنگ کورس 16 دسمبر سے شروع ہوگا۔ ہاکی انڈیا نے آج کہا کہ اسے 16 دسمبر سے شروع ہونے والے ایف ای ایچ ون، ٹو اور تھری بیچ کے کوچنگ کورسز کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ۔ ہاکی انڈیا کا یہ اقدام کھلاڑیوں کو درخواست دینے اور رجسٹر کرنے کے لیے ایک کھلا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے اور ہاکی انڈیا اور اس کے اراکین کو ملک بھر کے کوچز اور تکنیکی حکام کے ساتھ کام کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کر رہا ہے ۔